واٹس ایپ پر دستاویزات کو اسکین کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع

واٹس ایپ پر دستاویزات کو اسکین کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے تحت صارفین ایپ کے ذریعے دستاویزات کو اسکین کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور فی الحال صرف کچھ منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین واٹس ایپ کی کیمرہ سہولت کا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو اعلیٰ معیار میں اسکین کر سکیں گے اور انہیں فوراً دوسرے صارفین کو بھی بھیج بھی سکیں گے۔ جب صارفین دستاویزات بھیجنے کا آپشن منتخب کریں گے، تو انہیں اسکین کرنے کا آپشن دکھائی دے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد واٹس ایپ کا کیمرا خودبخود اسکیننگ کے لیے تیار ہو جائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو دستاویزات کو بہتر بنانے کا بھی آپشن ملے گا، جیسا کہ دوسرے اسکیننگ ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے۔ یہ فیچر اس وقت ابتدائی آزمایشی مرحلے میں ہے اور دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش بڑھائی جائے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو واٹس ایپ اسے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں عام صارفین کے لیے متعارف کروا سکتا ہے، لیکن اس بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

مصنف کے بارے میں