شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی کا گھر کے باہر دھرنا

11:13 AM, 29 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

 تلنگانہ : بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر کی تیسری شادی کی اطلاع ملتے ہی دوسری بیوی نے اس کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔ ناگل جیوتی نامی خاتون نے پانچ سال پہلے دیویندر نامی نوجوان سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے بعد اسے یہ علم ہوا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔

جیوتی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے پہلی شادی کو چھپایا اور پھر اس سے شادی کر لی، اور اب وہ تیسری شادی کرنے جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر جیوتی اپنے رشتہ داروں اور مقامی افراد کے ساتھ شوہر کے گھر کے باہر پہنچ گئی اور وہاں دھرنا دے دیا۔ دوسری بیوی نے یہ بھی کہا کہ اس کے سسرالی رشتہ دار اسے جہیز کے لیے ہراساں کرتے تھے اور مار پیٹ بھی کی جاتی تھی۔ جیوتی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ کوئی اور لڑکی اس ناانصافی کا شکار ہو۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی، تاہم صورتحال نے سب کو حیران کن بنا دیا۔

مزیدخبریں