استاد چھوٹے غلام علی خان کی 38 ویں برسی

11:02 AM, 29 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : آج معروف کلاسیکل موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی 38 ویں برسی ہے۔ استاد چھوٹے غلام علی خان 1910 میں قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی۔ انہیں دھرپد انداز گائیکی میں خاص مہارت حاصل تھی اور وہ خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی گانے میں یکساں طور پر ماہر تھے۔

استاد چھوٹے غلام علی خان لاہور آرٹس کونسل میں موسیقی کی تربیت دینے والے اکیڈمی سے بھی وابستہ رہے، جہاں انہوں نے کئی شاگردوں کو موسیقی کی تعلیم دی۔ 1985 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ان کے مشہور شاگردوں میں شاہدہ پروین، بدرالزماں اور قمر الزماں جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ استاد چھوٹے غلام علی خان 29 دسمبر 1986 کو انتقال کر گئے اور لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں دفن ہیں۔ آج بھی ان کی موسیقی کی دنیا میں اہمیت برقرار ہے اور ان کی برسی پر ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں