پاکستانی انڈسٹری کے لوگ وقت کی پابندی نہیں کرتے،اداکارہ ثناء

10:59 AM, 29 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کے لوگ وقت کی پابندی اور پروفیشنل ازم اپنائیں تو ہماری انڈسٹری بھی دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں ثناء نے بھارتی فلم انڈسٹری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فنکار بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شوٹنگز بہت بہتر ہوتی ہیں، لیکن پاکستان میں اس طرح کی پروفیشنل ازم کی کمی ہے۔

ثناء نے وینا ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک کا کیریئر ایک فلم یا کردار سے نہیں آیا بلکہ ان کا آغاز نیوڈ شوٹ سے ہوا تھا، جو ایک کھلی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک جا کر اپنے ملک کا مثبت امیج بنانا چاہیے، نہ کہ اپنے خاندان اور ملک کا نام بدنام کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں