لاہور: دسمبر کی سردی لاہور میں اپنے جوبن پر پہنچ چکی ہے، جہاں صبح سویرے شہر میں دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ صرف چند میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ٹھنڈی ہوا چلنے کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے کو ملی، تاہم لاہور اب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ دھند اور سرد ہواؤں کے باعث شہریوں کو شدید سردی کا سامنا ہے، جبکہ فضائی معیار میں بہتری کی علامات بھی نظر آ رہی ہیں۔