پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اعجازالحسن خالق حقیقی سے جا ملے

12:21 AM, 29 Dec, 2024

اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس اعجاز حسن 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور ان کا علاج اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں جاری تھا۔

جسٹس اعجاز حسن نے 2000 سے 2007 تک بطور جج پشاور ہائی کورٹ اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کی عدالتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کے انتقال پر عدلیہ اور قانونی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں