کراچی:کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔
کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے سرجانی ٹاؤن میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد یہ ہے کہ ہم پورے پاکستان کو لے کر چلیں۔ جدوجہد کے نتیجے میں 40 دن میں آپ کو جیت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ نے بنایا اب آپ ہی چلائیں گے، فتح آپ سے صرف 40 دن دور ہے، نکلیں اپنی قوم کیلئے، اپنی نسل کیلئے۔ان کاکہنا تھا کہ 8 فروری پاکستان کو بدلنے کا دن ہے، الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہو، سلیکشن کے ذریعے الیکشن نہ ہو۔