نواز شریف کو  چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے لیے لایا گیا : لطیف کھوسہ

08:00 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سینئر وکیل لطیف کھوسہ کاکہنا ہےکہ  نواز شریف کو  چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ    نواز شریف کو  چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر ہوتا ہے، میرے داماد کے تجویز اور تائید کنندہ کو گرفتار کیا گیا، ہمارے سفیر نے لندن میں مفرور کو رخصت کیا، دنیا دیکھ رہی ہے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سزا یافتہ کو سفیر نے رخصت کیا، نوازشریف کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ہائیکورٹ سے تشدد کرکے گرفتار کیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے، بلا لینے والے خوش نہ ہوں،کل شیر اور تیر کا نشان بھی لیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں