امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے:محمد حفیظ

 امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے:محمد حفیظ

میلبورن:پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ  امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ  نے پریس کانفرنس ممیں کہا کہ امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹیکنالوجی وہ دکھاتی ہے جو کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپائر کال پر شک رہتا ہے ایک ہی امپائر کال کبھی فیور میں جاتی ہے اور کبھی خلاف چلی جاتی ہے، جو سپیشل ہٹنگ دا بال ہے اس پر ہمیشہ آؤٹ ہونا چاہیے، جب بھی بال تین سٹمپ کو لگے گا وہ آؤٹ ہوتا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ امپائر کال کی وجہ سے ایک ٹیم فائدہ اٹھائے اور فیصلہ دوسری ٹیم کے خلاف جائے، اس ایریا میں بہتری کی گنجائش ہے۔


 میچ کے اختتام سے آدھے گھنٹے تک ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن اہم موقع پر غلطیاں ہوئیں جس سے میچ ہار گئے، رضوان کے آؤٹ والا فیصلہ بھی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

مصنف کے بارے میں