آلو، ٹماٹر، گھی، کوکنگ آئل، انڈے اور آٹا سستا

06:06 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ملک میں مہنگائی کا طوفان برقرار ہے۔گزشتہ ہفتے 15اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی قیمت 25روپے اضافےکے ساتھ188روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔زندہ مرغی 17روپے اضافےکے ساتھ 360روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔گزشتہ ہفتے دال مونگ 9روپے اضافے کے ساتھ 295روپے فی کلو ہو گئی ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا7 روپے، چینی 2روپے، دال مسور 3روپے، ایل پی جی سلینڈر7 روپے فی کلو مہنگے ہوگئے۔ دال ماش، جلانے کی لکڑی، گوشت، چاول، چائے اور پکا ہوا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے آلو، ٹماٹر، گھی، کوکنگ آئل، انڈے، تیل سرسوں، لہسن اور آٹا سستے ہوئے۔ 

مزیدخبریں