پیپلز پارٹی نے کراچی سے ایم کیو ایم کی 2 بڑی وکٹیں گرادیں

04:57 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی دو بڑی وکٹیں گرادی ہیں۔ رضاہارون اور انیس ایڈووکیٹ پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

ایم کیوایم رہنما رضا ہارون  اور انیس ایڈووکیٹ نے  سابق صدر   آصف زرداری سےملاقات کی اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کیساتھ ملکرچلنےپراتفاق کیا۔ 

آصف زرداری نے دونوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اوریقین ظاہر کیا کہ ان کے آنے سے کراچی میں پی پی مزید مضبوط ہوگی۔ 

مزیدخبریں