پنجاب حکومت نے عام انتخابات کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں

04:49 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران پنجاب حکومت نے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈھائی لاکھ  فوجی جوانوں کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کیلئے جو تعاون مانگے گا اسے فراہم کیا جائے گا

مزیدخبریں