بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نا آسکے: بیرسٹر گوہر خان 

04:43 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما گوہر خان کاکہنا ہے کہ   بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نا آسکے۔پی ٹی آئی رہنما گوہر خان نے  پارٹی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہاکہ  بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نا آسکے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی فیصلہ آتا ہے تو قانونی راستہ اپنانے کے بجائے تنقید کرتے ہیں، یہ عدالتوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، کیمرےکے سامنے انٹراپارٹی الیکشن کا مکمل پراسس ہوا، مخالفین کی کوشش ہے پی ٹی آئی کے پاس بلا ہی نہ رہے، جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کرائے کسی نے نہیں کرائے۔

 اس ملک میں سخت انتخابات ہونے جارہے ہیں، اگر صاف و شفاف انتخابات نا ہوئے تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا، ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اگر شفاف انتخابات نا کروائے گئے، بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نا آسکے، بلا صرف سیاسی نشان نہیں بلکہ 70 فیصد عوام کے امنگوں کا ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی؟ انتخابات کے بعد ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ اپنی پارٹی میں پوزیشن صرف اپنے رشتہ داروں کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ پر بھی حملہ آور ہوئے اور ہائیکورٹ پر بھی، پشاور ہائیکورٹ کے جج نے 4 گھنٹے تک کیس سنا، سیاسی رہنماؤں کے ہائی کورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

مزیدخبریں