شادی کے لیے وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتی لیکن  لگتا ہے شاید جلد شادی کرلوں گی:حریم فاروق

04:26 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:اداکارہ حریم فاروق کاکہنا ہےکہ   شادی کے لیے وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتی لیکن  لگتا ہے شاید جلد شادی کرلوں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ    شادی کے لیے وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتی لیکن  لگتا ہے شاید جلد شادی کرلوں گی۔

انہوں نے اپنے ہونے والے شریک سفر کے لیے خوبیوں کی شرط بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ رحم دل، سچے اور دل کے صاف شخص سے شادی کریں گی۔حریم فاروق سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایسا کوئی شخص پسند کرلیا ہے جو ان کا شریک سفر بنے تو انہوں نے اس پر کوئی واضح جواب نہیں دیا اور بات کو گھما گئیں۔


تاہم اداکارہ نے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ شاید وہ جلد ہی شادی کرلیں گی لیکن ان کی شادی کب ہوگی اس حوالے سے وہ واضح طور پر کچھ نہیں کہ سکتیں۔


اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کرکٹ پر مبنی ڈرامے 22 قدم کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی تھیں، کیوں کہ انہیں ہر وقت ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں ان سے شوٹنگ کے وقت کرکٹ کے حوالے سے غلطیاں نہ ہوجائیں۔


ان کے مطابق چوں کہ پاکستان میں ہر کسی کو کرکٹ سے محبت ہے اور ہر کوئی کرکٹ میں بہت زیادہ معلومات رکھتا ہے، اس لیے انہیں ڈر تھا کہ ان کی چھوٹی غلطی بھی ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں