بھارت بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کی مالی مدد کر رہا ہے: چین 

بھارت بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کی مالی مدد کر رہا ہے: چین 

بیجنگ : بھارت کے دہشتگردی پر دوہرے معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا۔ چین  نے دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مخالفت اور برہمی  جبکہ  اس کی خطے بالخصوص بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوٴ ننگ نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین دہشت گردی کے خلاف دہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوٴ ننگ کے مطابق دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔ چین دہشت گردی کی تمام صورتوں سے مشترکہ طور پر لڑنے کے لیے تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ غیر ملکی سرزمین پر دہشتگرد کاروائیوں میں بھارتی حکومت اور را ملوث ہونے کی گواہی کینیڈا اور امریکی حکام سمیت خود دہشتگرد بھی دی ،بھارت خفیہ طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ  بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کو بھارت کی مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ قومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کا دہشتگردوں کی سرپرستی اور حمایت صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کارروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں