اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ۔الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا ۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر معاملہ ڈویژنل بینچ کو بھجوا دیا تھا۔