پوری قوم ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاک فوج کے اقدامات کی معترف

01:51 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی  : پاک فوج ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پوری قوم ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاک فوج کے اقدامات کی معترف ہوگئی۔ 

  پاک فوج اور متعلقہ حکومتی اداروں نے ملک میں جنگلات، آبپاشی، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں، خواتین کی خودمختاری، فلاح و بہبوداور دیگر ترقیاتی کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا۔

  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ملک میں زراعت، آئی ٹی، مائننگ اور توانائی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں  ۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پاک فوج کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔محمود آباد نالے کے بعد گجر اور کورنگی نالہ بھی تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

 خیبرپختونخوا اورشمالی علاقہ جات کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ہر سال شندور فیسٹیول کا پرامن انعقاد پاک فوج کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوا۔

مزیدخبریں