ہدایت کار ساجد خان نے اپنی موت کی خبروں پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

12:32 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

فلم ڈائریکٹر، ٹیلی ویژن پریزینٹر، اور اداکار ساجد خان نے اداکار ساجد خان کے انتقال کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی۔  

ہدایت کار ساجد خان نے فوٹو اینڈ ویڈٰو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر موت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحتی ویڈیو میں لکھا کہ "ٹکڑوں میں افوائیں، ابھی ہم زندہ ہے"۔ڈائریکٹر نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ساجد خان جو انتقال کر گئے وہ 1957 کی فلم مدر انڈیا کے چائلڈ ایکٹر تھے، وہ نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنجہانی ساجد خان، جو 1951 میں پیدا ہوئے تھے، نے مشہور فلم میں سنیل دت کے چھوٹے ورژن کو پیش کیا تھا۔

1957 میں ریلیز ہونے والی مدر انڈیا فلم، اور سنیل دت کے چھوٹے ورژن کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ ایکٹر کا نام ساجد خان تھا۔ وہ 1951 میں پیدا ہوا تھا، میں اس کے 20 سال بعد پیدا ہوا تھا۔ ان کا انتقال ہو چکا ہے، تاہم میڈیا کے کچھ غیر ذمہ دار لوگوں نے میرا نام استعمال کیا۔

انہوں نے مزدی کہا کہ دعا ہے کہ ساجد خان کی روح کو سکون ملے۔ انہوں نے میڈیا، دوستوں، مداحوں اور ناظرین سے درخواست کی کہ وہ اپنے اور متوفی اداکار کے درمیان فرق کو پہچانیں۔

واضح رہے کہ 'مدر انڈیا' میں سنیل دت کے کردار ’برجو‘ کا چھوٹا ورژن ادا کرنے والے اداکار ساجد خان کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد حال ہی میں انتقال کر گئے ہیں۔  تاہم، بہت سے لوگوں نے اداکار کو فلمساز ساجد خان سمجھا اور ان کی موت کی خبر انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔

دریں اثنا، 'مدر انڈیا' کے اداکار ساجد خان نے  'سن آف انڈیا'، 'مایا'، 'دی ان میڈ فلمز'، 'دی سنگنگ فلپینا'، 'مائی فنی گرل' اور بہت سی فلموں میں بھی کام کیا۔

مزیدخبریں