دھاندلی سے نواز شریف کا اقتدار نہ چھینا جاتا تو آج کراچی حیدر آبادموٹروے منصوبہ مکمل ہوتا: شہباز شریف

11:29 AM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک


کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے نواز شریف کا اقتدار نہ چھینا جاتا تو کراچی حیدرآباد موٹروے منصوبہ مکمل ہوجاتا۔

کراچی میں مسلم لیگ نے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے، ٹینکر مافیا کا شہر سے خاتمہ کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ  کراچی روشنیوں کا شہر ہے، اس کی اپنی تاریخ ہے۔ کروڑوں لوگ اس شہر میں محنت کرتے ہیں، اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے، یہاں سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے صنعت کار، تاجر اور سرمایہ کار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ کراچی میں بھتا خوری ہوتی تھی اور پرچی سسٹم چلتا تھا، عظیم صنعت کار اس شہر کو خدا حافظ کہہ رہے تھے۔ 1993ء میں کراچی کا امن تباہ ہوچکا تھا،  نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بے امنی کو ختم کیا، یہ سنہری کارنامہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے۔ ملک میں بے روزگاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں