ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او  جاری کرنے کا اختیار نہیں: جسٹس بابر ستار

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او  جاری کرنے کا اختیار نہیں: جسٹس بابر ستار
سورس: file

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانون غیر قانونی قرار  دے دیتے ہوئے کہا  کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او  جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے محفوط فیصلہ سناتے ہوئےشہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور کر لی۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔عدالت نے تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانون غیر قانونی قرار  دے دیا۔

مصنف کے بارے میں