اے این ایف کی کارروائیاں، 209 کلو گرام کلو منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 209 کلو گرام کلو منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار
سورس: file

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق  راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کردہ پارسل سے 1.760 کلو آئس برآمد  کیے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.2 کلو چرس برآمد کیے گئے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شارجہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 115 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی طرح  پشین کے علاقے بوستان سے 121 کلو ہیروئن اور 75 کلو مارفین برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس برآمد کی گئی۔  پشاور کسٹم چوک پر دو ملزمان سے 4 کلو چرس جبکہ پشاور بورڈ بازار کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمدکی گئی۔ 

اے این یف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں