لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی، انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر کا ایموجی استعمال کیا۔
❤️???? pic.twitter.com/1MBwJNHmEX
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
وکیل عبدالہادی نے بھی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی ایمان مزاری کیساتھ شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہلیہ کی پوسٹ ری پوسٹ کر کے کیا۔
Got married to the love of my life ❤️ Always and forever ♾️ https://t.co/uS14gut2F9
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
عبدالہادی ، ایمان مزاری کی طرح پیشے سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق عبد الہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز، ادارہ قانونی امدادی سیل کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، یہ ادارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں۔ صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تاہم، ایمان مزاری کی رخصتی اور شادی کی دیگر تفصیلات کے حوالے سے ابھی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔