سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

09:44 AM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  سابق امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر  پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ 

ٖیر ملکی میڈیا کے مطابق  کولوراڈو کے  بعد اب امریکی ریاست مین میں بھی سابق امریکی صدر اور آئندہ  انتخابات کیلئے ریپبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نا اہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔

 
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی تاہم اس پہلے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت انہیں صدارتی الیکشن کی پرائمری کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں