عام انتخابات 2024، عمران، نواز، زرداری، شہباز، فضل الرحمن، مریم، بلاول و دیگر ٹیکس کلیئر قرار

09:23 AM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عام انتخابات 2024  کیلئے ایف بی آر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، بانی چیئرمین عمران خان ، بلاول بھٹو زرداری ،مریم نواز، شہبازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر لیڈران کی ٹیکس اسکرونٹی مکمل کرتے ہوئے سب کو کلیئر قرار دے دیا۔

 ذرائع ن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو آف پاکستان ( ایف بی ار) نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی اسکرونٹی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہاں بشمول عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے گذشتہ سالوں میں کوئی ٹیکس واجبات واحب الادہ نہیں ہیں۔

ایف بی آر  کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے باوجود اپنی ٹیکس جمع کرواتے رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ذمہ 60 ہزار روپے کے ٹیکس واجبات کا ایشو کاغذات کی اسکروٹنی کے دوران سامنے آیا۔

 صادق سنجرانی کی جانب سے ٹیکس جمع کروانے کی رسید دینے کے بعد کمشنر انکم ٹیکس آفس حیدرآباد نے چیئرمین سینیٹ کو کلئیرنس لیٹر جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں