لاہور: پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہو گا اور اب پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول 9جنوری کو کھلیں گے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ سموگ کے پیش نظرہائیکورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، سموگ کے پیش نظر سکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی بھی برقرار رہے گی۔
پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ
09:51 PM, 29 Dec, 2022