لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس لاہور میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل شریک ہوئے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٓؒذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہوں پر گفتگو ہوئی جبکہ اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں پر بھی مشاورت کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس
06:21 PM, 29 Dec, 2022