روس سے تیل اورایل این جی خریدنے کے معاملے پر اہم پیش رفت

05:30 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 پاکستان اور روس کے وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس میں  تیل کی خریداری کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے تیل اورایل این جی خریدنے کے معاملے پر اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے ، پاکستان اور روس کے وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس  ہوا ،اجلاس میں دونوں ملکوں کے بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر توانائی 19 جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے،دورے کے دوران تیل کی خریداری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے،دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کااجلاس 19، 20 جنوری کو ہوگا۔ 

مزیدخبریں