آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات،ملکی سلامتی ،فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

04:54 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں  ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  اور  وزیر اعظم شہبازشریف نے  ملکی سلامتی ،فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت امن و امان کی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ان کے تدارک کیلئے اقدامات پر  بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کل بلائےگئےقومی سلامی کے اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال گیا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم  شہباز  شریف نے ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزیدخبریں