کراچی : نیوزی لینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 438 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں پر 612 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 174 رنز کی لیڈ مل گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیمسن نے ڈبل سنچری سکور کی۔
کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا آغاز کیوی ٹیم نے 440 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر کیا تھا۔ کین ولیمسن نے ٹیل اینڈر کے ساتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42،ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5، اش سودھی 65، کپتان ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر پر آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔