نور مقدم قتل کیس ، ظاہر جعفر کی غیر ملکی شہریت کے دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی درخواست مسترد

02:24 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ہائی کورٹ  نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم  ظاہر جعفر کی غیر ملکی شہریت کے دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی درخواست مسترد کردی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت  ہوئی ،عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اعتراضات برقرار رکھے، رجسٹرار آفس  کی جانب سےاعتراض کیا گیا کہ فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے  اب کوئی نئی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔ 

ملزم ظاہر  جعفر کے وکیل  نے کہا کہ ریکارڈ پر آنا چائیے کہ ظاہر جعفر غیر ملکی شہریت رکھتا ہے، جس پر  چیف جسٹس عامر فاروق  نے ریمارکس دیئے کہ غیر ملکی شہری ہونا ریکارڈ پر آ بھی جائے تو کیا فرق پڑے گا؟  کیا آپ ملزم کو امریکی شہری بتا کر کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کوئی بھی باہر سے آئے بندہ مار کر چلا جائے؟ کیا آپ پاکستان کو ایسے لوگوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں؟ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں اس کیس میں یہاں کا لا آف لینڈ لاگو ہوگا۔ 

مزیدخبریں