پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ بھارت میں بھی دھوم مچانے کو تیار

02:10 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 پاکستان کی مشہور  اور  ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی  بھارت میں ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


بھارت کی انٹرٹینمنٹ کمپنی INOX Leisure کے چیف پروگرام راجیندر سنگھ جیالا  کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم  ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘  30 دسمبرکو بھارت میں   کی جا سکتی ہے،ابتدائی طور پر  فلم بھارتی پنجاب اور دہلی کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی وی آر سنیما کے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشیل اعلان بھی کیا گیا  ،تاہم اس پوسٹ کو جلد ہی پیچ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا،پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی جمعہ کو ریلیز کے حوالے سے اعلان درج تھا۔

خیال رہے کہ  ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اب تک  تقریباً 200 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ 
 
 
 

 
 
 

مزیدخبریں