پاکستان جونیئر لیگ کے تین کھلاڑی کپتان کی مشاورت کے بغیر ٹیم میں شامل کردیئے گئے

01:55 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور؛پاکستان جونیئر لیگ کی عبوری سلیکشن کمیٹی  کی جانب سے  سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی ادلا بدلی نے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کے تین کھلاڑیوں کو کپتان کی  مشاورت کے بغیر   ٹیم میں  شامل کیا گیا،  سکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کو  پاکستان کپ کیلئے  بھیجنے کے فیصلے سے بھی ٹیم مینجمنٹ لاعلم ہے۔   

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم  کے  اعلان سے بھی کپتان کو لاعلم رکھا گیا ہے   کسی قسم کی مشاورت نہیں   کی گئی ،  فخر زمان کے ڈراپ کیے جانے کا بھی  کپتان کو  بعد میں معلوم ہوا، عبوری  سلیکشن کمیٹی  نے ٹیم کا اعلان کرنے  کے بعد محمد حسنین کو شامل کیا ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے کئی گھنٹے بعد 22 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

مزیدخبریں