اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کا سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان

01:33 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نجی تعلیمی اداروں  نے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے  نجی تعلیمی اداروں نے سردی میں اضافے کے پیش نظر   چھٹیوں میں سات جنوری تک توسیع  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نجی تعلیمی اداروں میں  9 جنوری کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے  تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تک موسم سرما کی  تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں