معاشی اور سیکورٹی صورتحال کیسے بہتر کی جائے؟ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب 

معاشی اور سیکورٹی صورتحال کیسے بہتر کی جائے؟ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب 
سورس: File

اسلام آباد: ملک میں معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کیسے بہتر کی جائے  وزیراعظم شہباز شریف  نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی۔ اجلاس میں معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بریفنگ ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں