استعفوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شاہ محمود اور پرویز خٹک سپیکر سے ملاقات کیلئے نہ آئے

12:33 PM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما پرویز خٹک نے استعفوں کے لئے  سپیکر قومی اسبلی سے ملاقات سے معذرت کر لی ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک  استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہیں کر نا چاہتے۔  پی ٹی آئی کے اندر استعفوں کے معاملے پر اختلاف پایا جاتا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی قیادت کو وفد کے ساتھ پیش نہ ہونے کا پیغام آخری وقت میں بھجوایا ۔  شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لئے پہنچے  ۔شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں