جل بائیڈن کو شادی کی 5 بار پیشکش کی تب کہیں جا کر یہ راضی ہوئیں: امریکی صدر 

09:12 AM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ جل بائیڈن کو شادی کی 5 بار پیشکش کی تب کہیں جا کر یہ راضی ہوئیں۔ 

 ٹی وی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ 1977میں شادی سے قبل جل بائیڈن کو 5مرتبہ شادی کیلئے منایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں پہلی بار ان کے ساتھ باہر گھومنے گیا تو اسی وقت ان سے شادی کا سوچ لیا تھا۔

انٹرویو کی میزبان ڈریو بیری مور نے سوال کیا کہ کیا آپ پہلی نظر میں ہونے والی محبت پر یقین رکھتے ہیں؟جواباً صدر بائیڈن نے کہا کہ جی ہاں، مجھے زندگی میں صرف دو بار محبت ہوئی اور دونوں بار مجھے اندازہ ہوگیا۔

جو بائیڈن کی پہلی اہلیہ نیلیا اور ان کی ایک سالہ بیٹی نیومی 1972 میں کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔ جو بائیڈن نے اپنے دونوں بیٹوں کی خود پرورش کی اور سیاسی کیریئر بھی جاری رکھا۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے انہیں جل بائیڈن سے شادی کرنے کیلئے حوصلہ دیا۔

مزیدخبریں