اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا طریقہ کار کیا ہوگا؟اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان ملاقات آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے ہر ممبر کا اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا لازم ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا پارلیمانی وفد آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں استعفوں کی منظوری کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ہم تمام ایم این ایز اکٹھے آئیں گے اور ہمارے استعفے بھی اکٹھے منظور کیے جائیں۔
دوسری طرف سے سپیکر کا کہنا ہے کہ ہر ممبر کو علیحدہ علیحدہ آنا ہوگا۔ اور استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہونا چاہیے۔ استعفوں کی منظوری میں جلدی نہیں کروں گا۔ بعض پی ٹی آئی ارکان نے درخواست کی ہے کہ ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں ۔