تیونس: سیاسی جماعت کی حمایت پر 13 ججز کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ 

08:50 AM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

تیونس : تیونس میں اعلیٰ عدالت سے درخواست کی گئی ہے  کہ  13 ججز کو حاصل استثنیٰ ختم کیا جائے تاکہ ان کیخلاف دہشتگردی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جاسکے۔ یہ بات ججز کے وکلا نے بتائی جنہوں نے کیس کو بالکل سیاسی قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تیونسی صدر قیس سعید کی جانب سے 57 ججز کو برطرف کردیا تھا۔ ان ججز پر کرپشن اور بائیں بازو کی دو سیاسی شخصیات کیخلاف انکوائریز روکنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

ججز کے وکیل حمامی نے بتایا کہ یہ 13 ججز ان 49 ججز میں شامل تھے جنہیں اگست میں دوبارہ بحال کیا گیا تھا تاہم وکیل صفائی نے ایک سکیورٹی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے 13 موکلوں کیخلاف دہشتگردی کے الزامات میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں