کرپشن پر ماتحت عدلیہ کے 3 جج برطرف 

08:42 AM, 29 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : عدالت عالیہ لاہور نے کرپشن، اختیارت سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر ماتحت عدلیہ کے 3 ججز کو برطرف کردیا جبکہ 4 ججز کیخلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کردی گئیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق کرپشن اور مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نصر علی ، مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا حیدر امین اور سول جج جنید اقبال کو برطرف کیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نارووال رانا طارق محمود انجم ،سینئر سول جج ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد سلیم ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تنویر اکبر اور سول جج ماڈل ٹاؤن لاہور عاطف رشید خان کیخلاف بھی محکمانہ انکوائریاں ختم کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں