سری نگر : کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جبکہ دنیا نے انسانی حقوق اور دہشت گرد کارروائیوں پر اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے ۔ قابض فوج نے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ضلع جموں کے علاقے سدرہ میں جعلی مقابلے کے دوران 4کشمیری نوجوان شہید کیے گئے۔عینی شاہدین کے مطابقنوجوانوں کو گاڑی سے نکال کر گولیاں ماری گئیں۔
سربراہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ میں کہا بی جے پی کی انتہاپسند لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کی طرف سے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبے پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی ۔بی جے پی سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔