رنگ روڈ ہراساں کیس، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری ڈالی اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا 

رنگ روڈ ہراساں کیس، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری ڈالی اور نہ ہی عدالت میں پیش کیا 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پولیس رنگ روڈ پر کار سوار دو بہنوں کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس ملزموں کو بچانے میں مصروف، ملزموں کو عدالت پیش کیا گیا اور نہ ہی گرفتاری ڈالی گئی، دونوں ملزموں کو 25 دسمبر کو رنگ روڈ پر کار سوار دو بہنوں کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 

نیو نیوز کی خبر پر مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزموں کو پولیس نے ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش نہیں کیا جبکہ ملزمان کو فائدہ دینے کیلئے انچارج انوسٹی گیشن نے گرفتاری بھی التوا میں ڈال رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق انچارج انوسٹی گیشن اور تفتیشی افسر ملزمان کی گرفتاری التوا میں ڈال رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کی رات کو نواز شریف انٹرچینج سے دو بہنیں رنگ روڈ پر گاڑی میں سفرکر رہی تھیں کہ دو کار سوار افراد نے ان کی گاڑی کا تعاقب کرکے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ، کار سواروں نے خواتین کی گاڑی کو نہ رکنے پر متعدد بار ٹکر ماری اور اسلحہ کے زور پر کار روکنے کا اشارہ کیا۔ 
کار سوار دونوں بہنوں نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کی مدد طلب کی،دونوں بہنیں عسکری نائن انٹرچینج سے باہر نکلنے لگیں تو کار سواروں نے ان کی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی کھڑی کرکے راستہ روکا۔

نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور تھانہ ہیئر کی پولیس نے دونوں بہنوں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر کے دو کار سوار ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا مگر اب انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 
 

مصنف کے بارے میں