نیویارک: میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپس میں لوگوں کی محدود تعداد کو بڑھانے کیلئے کمیونٹی نامی فیچر پر کام شروع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین شامل نہیں کیے جا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمونٹی نامی فیچر کے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ کے گروپس میں لوگوں کی تعداد بڑھائی جا سکے گی ۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے ۔ دراصل یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کیلئے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہو گا جس کی رسائی صرف ایڈمنز کو ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کر سکیں گے ۔