لاہور :شیخ رشید نے اپوزیشن رہنمائوں کو ایسی خبر دیدی جس کےبعد سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ،وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اکیلے سینیٹ میں ہوں گے تو وہ 18ویں ترمیم ختم اور سخت قوانین بھی لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ اب نہ تو پیپلزپارٹی استعفے دے رہی ہے اور نہ ہی سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے ،اور انہوں نے کہا اس بات کا واضح امکان ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹ الیکشن میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن پر بھی بڑا پریشر ہو گا ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بائیکاٹ یا سینٹ الیکشن میں حصہ نہ لیا تو عمران خان اکیلے سینٹ الیکشن میں ہونگے جس کے بعد 18 ویں ترمیم ختم اور سخت قوانین بھی سامنے آئینگے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے تناظر میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے آج صف ماتم بچھی ہوگی،انہوں نے پیشگوئی کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، یہ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے، پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتی ہے تو مسلم لیگ (ن) بھی لے گی۔
شیخ رشید نے آصف زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینے کیساتھ پتے لگا کر اچھا کھیلتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہوگی، مفتی کفایت اللّٰہ پر مقدمے کا فیصلہ ہوا ہے، لاہور سے اُن کا علاج کیا جائے گا،شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو شخص بھی عظیم افواج کے خلاف بدزبانی کرے گا اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔