اسلام آباد :سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کروانے یا نہ کروانے سے متعلق کیس کو سماعت کروانے کیلئے مقرر کر لیا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ چار جنوری کو سماعت کریگا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پہلی دفعہ اوپن بیلٹ ووٹنگ کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کیلئے صدر مملکت نے ایک ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جس کو اب سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ،حکومت کی طرف سے اوپن بیلٹ ووٹنگ کروانے کے اعلان کے بعدسے اپوزیشن رہنمائوں اور پی ڈی ایم قیادت نے اس کی مخالفت کی تھی اور اس کو روکنے کیلئے ہر ممکن کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے صدر مملکت نے آئین کے آر ٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے ریفرنس کو سپریم کورٹ بھجوا دیا ہے ،تحریک انصاف حکومت کا وقف ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے سینٹ الیکشن میں دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے کی مکمل سہولت میسر آئے گی اور آئندہ کبھی کوئی سینٹ الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہیں روئے گا ۔