کویت کا نئے سال کے پہلے ہفتے میں تمام سرحدیں جزوی کھولنے کا اعلان

10:20 PM, 29 Dec, 2020

کویت سٹی: عالمی وبا کے اثرات ملک میں کم ہونے کے بعد کویت نے دو جنوری کو اپنی تمام سرحدوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے میں کوئی مزید توسیع نہیں ہو گی بلکہ تمام سرحدیں دو جنوری کو جزوی طور پر کھل جائیں گی۔ خیال رہے کہ کویتی کابینہ نے عالمی وبا کی نئی شکل کے باعث سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ یکم جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانیہ میں عالمی وبا کی نئی لہر کے بعد کویتی حکومت نے دوسرے ممالک کی دیکھا دیکھی میں یہ نئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے لئے تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی تھی اور اس کو وبا کے انتہائی خطرے سے دوچار چار ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔  

مزیدخبریں