ڈھاکہ ،روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ بنگلہ دیش حکام نے روہنگیا مسلمانوں پر مشتمل مہاجرین کے دوسرے گروپ کو دوردراز جزیرے پر منتقل کردیا ۔
بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو دوردرا ز کے علاقوں میں منتقل کردیا جائے جس کے تحت روہنگیا مسلمانوں کے دوسرے گروپ کو چار جہازوں پر سوار کرایا گیا اور دور دراز کےجزیرے بھاشن چار پر منتقل کردیا گیا ۔
انسانی حقو ق کی تنظیموں نے بنگلہ دیشی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بنگلہ دیشی حکومت جزیرے بھاشن چار پر ایک لاکھ روہنگیا کیمپوں میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو آباد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
یاد رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا پہلا گروپ چاردسمبر کو جزیرے بھاشن چار پر منتقل کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی منتقلی کے اس عمل میں وہ حصہ دار نہیں ہے ۔