بچوں کی پورنوگرافی میں ملوث عالمی گروہ کا رکن گرفتار

08:33 PM, 29 Dec, 2020

اسلام آباد ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے چائلڈپورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم جمیل خان مختلف غیراخلاقی فیس بک پیجز آپریٹ کرتا تھا ۔ ملزم انٹرنیشنل پورنو گرافرز کے واٹس ایپ میں بھی متحرک تھا ۔ 

ملزم جمیل خان کے قبضے سے کئی بچوں کی متعدد غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی  ہیں۔ ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو فروخت کرتا تھا اور اس کا نشانہ غیر ملکی ایشیائی بچے ہوتے تھے۔ملزمکے خلاف پیکا کے سیکشن 20، 21 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں