سارہ علی خان نے بھائی کو مشورہ دے دیا

06:55 PM, 29 Dec, 2020

ممبئی ، بالی وڈسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابراہیم علی خان کو فلم ڈبییو سے پہلے مشورہ دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اب تک بولی وڈ میں کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور ان کے بھائی ابراہیم فلموں میں آنے کے لئے پرتول رہے ہیں ۔ سارہ علی خان نے اپنے بھائی کی پہلی فلم سے قبل ہی ان کو مشورے دینا شروع کردیئے ہیں ۔ سارہ علی خان  نے اپنے بھائی کو کہا ہے کہ 

وہ خوش قسمت ہیں کہ جو بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔ تاہم ان کو باہمت اور انسان دوست بننا ہوگا ۔ 

سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی اس قابل نہیں ہیں کہ چھوٹے بھائی کو کامیابی یا ناکامی کے بارے میں مشورے دیں تاہم ان کو یہ تجویز ضرور دوں گی کہ وہ باہمت شخص بنیں اور حالات کا مقابلہ کریں ۔ 

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے بھائی کو مشورے نہیں دے سکتیں کیونکہ اس کے لئے ان کے والد اور والدہ موجود ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ابراہیم علی خان بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا نام اور مقام پیدا کرلیں گے کیونکہ وہ پرکشش اور باصلاحیت نوجوان  ہیں ۔ 

یاد رہے کہ ابھی تک یہ واضع نہیں ہوسکا کہ وہ کب تک بھارتی فلم انڈسٹری  میں پہلی انٹری دیں گے ۔ 

مزیدخبریں