وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کچھ دنوں کیلئے اسکولوں کو بند رکھنے کا عندیہ دیدیا

05:58 PM, 29 Dec, 2020

لاہور: پنجاب میں عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کی وجہ سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا اس صورتحال میں اسکولوں کو مزید بند رکھا جا سکتا ہے۔

آن لائن ریٹائرمنٹ ماڈیول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر سے عالمی وبا کے کسیز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وجہ سے ہر روز مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے ہمیں حفاظتی انتطامات زیادہ کرنے ہیں۔ اسکولز بند تو نہیں کرنا چاہتا لیکن صورتحال ہی ایسی ہے اور اسکولز کی بندش کے ساتھ ساتھ پارکس بھی بند کرنا ہوں گے۔ 

مراد راس نے کہا 2020 میں اپنی کارکردگی کو بہترین قرار دیا جبکہ اسکولوں کی خطرناک بلڈنگ، لاہور میں سو نئے اسکولوں کے پراجیکٹ اور ماڈلز اسکولوں کا منصوبہ نہ مکمل کی وجہ سے عالمی وبا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب  اس کی وجہ سے تعمیرات کا کام رکا ہرا اور ہم نے اور بھی بہت کام کرنا تھے لیکن عالمی وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکے۔نئے آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم کی ایپ کی وجہ سے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا عمل بھی مزید آسان ہو گا۔ 

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے کہا تھا کہ چار جنوری کو ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ بین الصوبائی وزرا کی ہونے والی میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا۔

خیال رہے کہ این سی او سی میٹنگ میں تجویز دی گئی تھی کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ یہ چلتے رہیں اور وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنی چاہیے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر کے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کر دیئے تھے اور گیارہ جنوری کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ۔ 

مزیدخبریں