جمعیت علما اسلام پاکستان کا جے یو آئی (ف) سے الگ ہونے کا اعلان

05:33 PM, 29 Dec, 2020

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے ناراض رہنما مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیرانی کا کہن اتھا کہ اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام ” جے یو آئی پاکستان “ ہے اور فضل الرحمان نے ”ف “ کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا۔

جے یو آئی اراکین نے معاملہ اجلاس میں رکھا اور ہم کبھی بھی جے یو آئی ف یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے بلکہ ہم دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور رہیں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے .

مولانا شیرانی کا کہناتھا کہ ہمارا کوئی رکن قرآن و سنت کے منافی اقدام نہیں کرے گا کیونکہ اللہ کہتا ہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کرو ، جھوٹے اور خائن پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے جبکہ جھوٹ انسان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اور دیانت پر مبنی نہیں۔

جے یو آئی (ف) سے نکالے جانے والے رہنماوں کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سابق ارکان پارلیمنٹ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بول اٹھے اور کہا ہم جمعیت علما پاکستان میں شامل ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے امیر کے نام پر پارٹی میں آمریت قائم کر رکھی ہے۔

اختلاف رائے سننے کی بجائے پارٹی سے نکال دیا اور اب ہم اوپن فورمز پر ان کی آمریت کو بے نقاب کریں گے۔ رہنماوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی آئیںن کی خلاف ورزی کی اور اپنی مرضی کی کمیٹی بنائی جبکہ اپنے والد کے ساتھیوں کو بھی جماعت سے نکال دیا ہے۔ 

مزیدخبریں